چلّی کے لوگ اپنے نومولود بچوں کے ترک نام رکھ رہے ہیں

چلّی میں ترک ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور پسندیدگی کی وجہ سے چلّی کے لوگوں نے اپنے نومولود بچوں کے نام  "ایلف"،" نیلوفر"، "فاطمہ گُل" اور" ابراہیم " رکھنا شروع کر دئیے ہیں

688199
چلّی کے لوگ اپنے نومولود بچوں کے ترک نام رکھ رہے ہیں

چلّی میں ترک ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور پسندیدگی کی وجہ سے چلّی کے لوگوں نے اپنے نومولود بچوں کے نام  "ایلف"،" نیلوفر"، "فاطمہ گُل" اور" ابراہیم " رکھنا شروع کر دئیے ہیں۔

جنوبی امریکہ کے ملک چلّی کے سرکاری ٹیلی ویژن  چینلوں پر نشر ہونے والے ترک ڈراموں اور ڈرامہ سیرئیلز کی وجہ سے عوام نے اپنے بچوں کے ترک نام رکھنا شروع کر دئیے ہیں۔

ملک میں خاص طور پر گذشتہ سال  پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں پر ترک ڈراموں کے کرداروں کے نام  خاص طور پر اثر انداز ہوئے۔

چلّی محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2016 میں پیدا ہونے والی متعدد بچیوں کا نام ایلف رکھا گیا اور اس نام نے لاطینی امریکہ کے "لوریٹو" اور ویرونیکا" جیسے معروف ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔



متعللقہ خبریں