دنیا میں انصاف کا ترازو خواتین کے بل بوتے توازن حاصل کرے گا، امینہ ایردوان

مجھے یقین  ہے کہ   خواتین   اہم  مشنز سنبھالیں  گی،  امن کا ماحول قائم کرنے میں  خواتین زیادہ    فعال اور ماہر ہیں۔

618192
دنیا میں انصاف کا ترازو خواتین کے بل بوتے توازن حاصل کرے گا، امینہ ایردوان

صدر  ترکی  رجب طیب ایردوان  کی اہلیہ      کا کہنا ہے کہ خواتین کے   اثر ِ رسوخ میں  اضافہ ہونے والی  اس دنیا میں انصاف   کا قیام    زیادہ   آسان  بن جائیگا۔

محترمہ ایردوان  نے  استنبول  کی   بین الاقوامی   خواتین و ڈیموکریسی انجمن کی زیر قیادت    منعقدہ  خواتین و  انصاف   کے عنوان  سے ایک  اجلاس   کی گالا شب سے   خطاب کیا۔

جنگوں سے  سب سے زیادہ بچوں اور خواتین کو نقصان پہنچنے   کا ذکر  کرنے والی محترمہ  ایردوان   نے بتایا کہ   مظلوموں کے   کرب نے      آسمانی گنبد کو   بھی   ہلا کر رکھ دیا  ہے،  ہمارے پڑوس میں شام  میں   انسانوں پر  ظلم وستم کا پہاڑ ٹوٹا ہوا ہے۔ گزشتہ 5 برسوں میں  لاکھوں انسانوں کو  ان کے  گھر بار سے محروم کر دیا گیا ہے، 6 لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ خواتین  اور بچوں  پر مظالم ڈھائے     جا رہے ہیں۔ بچوں پر  ان کا کوئی قصور نہ ہونے  والی دنیا کا بوجھ  ڈال دیا گیا ہے۔

ہماری دنیا میں  تبدیلیوں کا عمل     خواتین  کے ہاتھوں سے ہونے کا ذکر کرنے والی امینہ ایردوان   نے  کہا کہ  "مجھے یقین  ہے کہ   خواتین   اہم  مشنز سنبھالیں  گی،  امن کا ماحول قائم کرنے میں  خواتین زیادہ    فعال اور ماہر ہیں۔ لہذا     دنیا بھر میں   انصاف کا ترازو بھی    تیزی    سے اپنے توازن  پر آئے گا۔"



متعللقہ خبریں