انقرہ میں پاکستانی فوٹو گرافروں کے فن پاروں کی نمائش

پاکستان اور ترکی کی مشترکہ تاریخ سے تشکیل پانے والا بھائی چارہ اس نمائش کا سب سے مضبوط عنصر ہے۔ سہیل  محمود

583516
انقرہ میں پاکستانی فوٹو گرافروں کے فن پاروں کی نمائش
objektiften pakistan ve türkiye renkleri sergisi.jpg
objektiften pakistan ve türkiye renkleri sergisi.jpg

پاکستان کے معروف فوٹو گرافروں میں سے گلریز غوری اور فیصل روف کے فطرت کی تصویر کشی  کی حامل  فوٹو گرافی کے نمونے  ترکی میں فن کے پرستاروں کے لئے نمائش کئے گئے۔

" لینز کی نگاہ سے پاکستان اور ترکی کے رنگ" کے عنوان  سے انقرہ  کے جیرن ماڈرن میں منعقدہ  اس نمائش میں فوٹو گرافی کے 100 نمونے رکھے گئے ہیں۔

انقرہ میں پاکستان کے سفارت خانے  اور  یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ  کے تعاون سے منعقدہ اس نمائش میں تاریخی مقامات کی اور قدرتی مناظر کی دلکش فوٹو گراف کو نمائش کیا گیا ہے۔

نمائش کا افتتاح پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر کیا گیا اور یہ نمائش پاکستان اور ترکی کے مقامات اور روایات کی دریافت  کے خواہش مند افراد کے لئے ایک الہام کا ذریعہ ہے۔

افتتاح کے موقع پر پاکستان کے سفیر جناب سہیل  محمود نے کہا کہ" پاکستان اور ترکی کی مشترکہ تاریخ سے تشکیل پانے والا بھائی چارہ اس نمائش کا سب سے مضبوط عنصر ہے"۔

نمائش 10 اکتوبر تک جاری رہے گی۔



متعللقہ خبریں