ترک کونسل اپنے قیام کی 7 ویں سالگرہ منا رہی ہے

ترک کونسل یعنی 'ترکی زبان  بولنے والے ممالک  کی تعاون کونسل' اپنے قیام کی 7 ویں سالگرہ منا رہی ہے

582481
ترک کونسل اپنے قیام کی 7 ویں سالگرہ منا رہی ہے

ترک کونسل یعنی 'ترکی زبان  بولنے والے ممالک  کی تعاون کونسل' اپنے قیام کی 7 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے موقع کی مناسبت سے ایک تہنیتی پیغام جاری  کیا ہے۔

بیان میں کونسل کے، ترکی زبان بولنے والے ممالک کے درمیان زیادہ مضبوط تعاون و اتحاد کا وسیلہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے اور ترک جمہوریتوں کے درمیان باہمی تعاون کو یقینی بنانے پر کونسل کے اقدامات کو سراہا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ 'ترکی زبان بولنے والوں کی تعاون کونسل' کا قیام ترکی، آذربائیجان، قزاقستان اور کرغستان کے درمیان عمل میں آیا۔

3 اکتوبر 2009 میں کونسل کے قیام سے متعلق ناہچیوان سمجھوتہ طے پایا  اور کونسل ایک علاقائی تعاون کونسل کے طور پر تشکیل دی گئی۔

3 اکتوبر کو ہر سال  کونسل کے قیام کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں