روسی سیاحوں کی انطالیہ آمد کا سلسلہ جاری ہے

نارمل فلائٹس کے ذریعے  بھی روسی سیاحوں کی آمد  جاری ہے، اس طرح سال کے اختتام تک 3 تا  ساڑھے  تین لاکھ   سیاح  ترکی آنے کی توقع  ظاہر کی جا رہی ہے

572083
روسی سیاحوں کی انطالیہ آمد کا سلسلہ جاری ہے

ترکی کے  سیاحتی دارالحکومت انطالیہ کو  گزشتہ 12 ایام  میں   تیس ہزار  سے زائد سیاح  آئے ہیں۔

روس  کی ترکی پر چارٹر فلائٹس کی پابندی کے  ہٹنے کے بعد  پہلی چارٹر فلائٹ   2 ستمبر  کو ماسکو سے  انطالیہ   اتری تھی جس پر 309 روسی سیاح سوار تھے۔

جس کے بعد   کے  12 دنوں میں   مجموعی طور پر  239 چارٹر پروازوں کے ذریعے   30 ہزار 859 سیاح ترکی آئے۔

ماہ اکتوبر کے  اختتام  تک  مزید 550 پروازیں انطالیہ   آئینگی، جن کے ذریعے  تقریباً ایک لاکھ روسی سیاحوں کی  آمد متوقع ہے ۔

نارمل فلائٹس کے ذریعے  بھی روسی سیاحوں کی آمد  جاری ہے، اس طرح سال کے اختتام تک 3 تا  ساڑھے  تین لاکھ   سیاح  ترکی آنے کی توقع  ظاہر کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں