ترکی، امریکہ اور بھارت کے بعد فلم پروڈکشن میں تیسرے نمبر پر

حالیہ سالوں میں ترک سینما نے بہت بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور گذشتہ سال اپنے قیام کے 100 ویں سال میں داخل ہو گیا ہے۔ سلجوق اُنال

561220
ترکی، امریکہ اور بھارت کے بعد فلم پروڈکشن میں تیسرے نمبر پر
türkiye’nin ottawa büyükelçisi selçuk ünal.jpg

ترکی، امریکہ اور بھارت کے بعد فلم پروڈکشن میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

ترکی نے سینما کی دنیا کے معتبر فیسٹیولوں میں سے ایک مونٹرئیل انٹر نیشنل فلم فیسٹیول  میں مہمان ملک کی حیثیت سے شرکت کی اور فلم کے پرستاروں کے لئے 11 فلمو ں کی نمائش کی گئی۔

اس سال 40 ویں دفعہ منعقد ہونے والے فیسٹیول میں ترکی کے مہمان ملک کی حیثیت سے شرکت کرنے کی وجہ سے  استقبالیہ دیا گیا۔

اوٹووا میں ترکی کے سفیر سلجوق اُنال  اور ٹورنٹو سیاحتی و ثقافتی اتاشی دریا شربت چی  کی میزبانی میں دئیے گئے اس استقبالیے میں ترکی سے ہدایتکاروں بدر آفشین اور گیوزدے کُرال، پروڈیوسر  گیوکچے اِشل تونا اور اداکارہ اوکیو کھارایل نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر اُنال نے کہاکہ حالیہ سالوں میں ترک سینما نے بہت بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور گذشتہ سال اپنے قیام کے 100 ویں سال میں داخل ہو گیا ہے۔

سلجوق اُنال   نے کہا کہ" ترک سینما دنیا کے تیز ترین رفتار سے ترقی کرنے والے سینماوں میں سے ایک ہے اور ترک فلموں نے دنیا کے اہم فیسٹیولوں میں ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔ اس وقت ترک سینما سیکٹر 3 بلین لیرا سے زائد بجٹ کے ساتھ گذشتہ 10 سالوں کی شرح سے دو گنا زیادہ فلمیں بنانے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے۔ ترک سینما ترکی کی کہانی پوری دنیا کو سنا رہا ہے اور اس وقت امریکہ اور بھارت کے بعد فلم پروڈکشن میں تیسرے نمبر پر ہے"۔



متعللقہ خبریں