اسلام فوبن چیونگم چبائیے- اسلام دشمنی بھگائیے

امریکن اسلامی  رابطہ کونسل نے  اسلام دشمن بیانات کے خلاف ایک  مزاحیہ اشتہاری  فلم تیار کی ہے جس میں islamphobin"نامی چیونگم  دی جاتی ہے جس کے استعمال سے  مسلمانوں کے خلاف بلا وجہ کا خوف دور کرنے اور ان کے ساتھ  خوش اخلاقی  سے پیش آنے میں مدد ملتی ہے

498667
اسلام فوبن چیونگم چبائیے- اسلام دشمنی بھگائیے

امریکن اسلامی  رابطہ کونسل نے  امریکی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے اسلام دشمن بیانات کے خلاف ایک  مزاحیہ اشتہاری   فلم تیار کی ہے۔

 اس ایک منٹ کی اشتہاری فلم  میں  امریکیوں  کا مسلم ہمسایوں  سے    مشتبہ تعلق کو انتہائی مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔

 فلم  میں امریکییوں کواپنے مسلم ہمسایوں سے خوف میں مبتلا ہونے کی علامات ظاہر ہونے پر islamphobin"نامی چیونگم  دی جاتی ہے جس کے استعمال سے  مسلمانوں کے خلاف بلا وجہ کا خوف دور کرنے اور ان کے ساتھ  خوش اخلاقی  سے پیش آنے   میں مدد ملتی ہے۔

 امریکن اسلامی رابطہ کونسل کے  ڈاریکٹر نہاد عواد نے اس حوالے سے کہا ہے کہ  ڈونالڈ ٹرمپ  اور دیگر ریپبلیکن امیدواروں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات  سے ملک میں اسلام دشمنی  کو ہوا ملے گی  اور خدشہ ہے کہ  ٹرمپ کے صدارتی امیدوار بننے سے ملک میں  مذہبی منافرت پھیلے گی   جسے روکنے  کےلیے ہماری  کوششیں جاری رہیں گی۔

 



متعللقہ خبریں