ازمیر میں ترک۔جرمن  یومِ دوستی

اداروں اور تنظیموں  کا خود کو متعارف کروانا  اور اس طرح ترکی۔جرمن دوستی  میں کردار ادا کرنا  اور اس دوستی کے فروغ کے لئے منعقدہ دیگر تمام تقریبات ہمارے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ تھامس گرلیک

495426
ازمیر میں ترک۔جرمن  یومِ دوستی

ازمیر میں ترک۔جرمن  یومِ دوستی  کا انعقاد کیا گیا۔

یومِ دوستی کے موقع پر کثیر تعداد میں فرموں نے اسٹال لگا کر کیک، روئی کے کھلونوں اور لکڑی سے بنی اشیاء کو متعارف کروایا۔

اس موقع پر ازمیر میں جرمن قونصل جنرل تھامس گرلیک نے کہا کہ  اداروں اور تنظیموں  کا خود کو متعارف کروانا  اور اس طرح ترکی۔جرمن دوستی  میں کردار ادا کرنا  اور اس دوستی کے فروغ کے لئے منعقدہ دیگر تمام تقریبات ہمارے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔

جرمنی کے ثقافتی اتاشی الیگزینڈر ڈورفیل نے بھی کہا کہ ایک فیسٹیول کے ماحول  نےاور دونوں معاشروں میں باہمی میل ملاپ نے ہمیں بہت خوش کیا ہے۔

فیسٹیول میں نیٹو کے فوجیوں نے بھی سینڈوچ بنائے۔

فیسٹیول سے حاصل کردہ آمدنی کو ایک تعلیمی اور ری ہبیلیٹیشن مرکز کو عطیہ کر دی گئی۔



متعللقہ خبریں