عالم اسلام کو شب برات کی مبارک

ترکی  میں آج شب برات منائی جا رہی ہے جس کی مناسبت سے آج ملک بھر کی مساجد میں  محافل  تلاوت قرآن مجید اور دیگر عبادتوں کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا

494942
عالم اسلام کو شب برات کی مبارک

  ترکی  میں آج شب برات منائی جا رہی ہے ۔

 اسلامی عقائد کے مطابق،برات کے معنی گناہوں  کی معافی  اور  مغفرت الہی  کی جستجو میں اس کی رحمتو ںاور عنائیتوں  کے نزول  کی   امید رکھنا  ہے ۔

 شعبان المعظم کی 15 ویں تاریخ  کی مناسبت سے آج ترکی بھر کی مساجد میں  محافل  تلاوت قرآن مجید اور دیگر عبادتوں کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

  محکمہ مذہبی أمور  کے سربراہ  مہمت گورمیز نے  اس موقع کی مناسبت سے  اپنے پیغام میں کہا کہ  بنی نوع انسان کو اپنا محاصبہ کرنےکے لیے اس مبارک اور رحمتوں سے لبریز  شب  سے استفادہ حاصل کرنے کا  اللہ رب العزت   ایک  بہترین موقع فراہم کرتاہے جس کا بہترین  طریقہ یہی ہے کہ  ہم اس  شب مبارکہ میں  اللہ کے حضور  گڑ گڑاتے ہوئے  کردہ  اور ناکردہ گناہوں کی  مغفرت طلب کرتےہوئے اپنی زندگی کا محاسبہ کریں اور  ماضی کی غلطیوں   کو مستقبل میں نہ دہرانے  کا  عہد کریں ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں