واشنگٹن میں ترک فلمی میلے کا اہتمام

دارالحکومت کے ای اسڑیٹ سینما ہال میں شروع ہونے والے میلے سے قبل استقبالیہ دیا گیا

469556
واشنگٹن میں  ترک فلمی میلے کا اہتمام

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پہلی بار منعقد ہونے والا " واشنگٹن ڈی سی ترک فلمی میلہ" شروع ہو گیا ہے۔

وزارت ثقافت و سیاحت اور ترکی کے واشنگٹن میں سفارتخانے کے تعاون سے دارالحکومت کے ای اسڑیٹ سینما ہال میں شروع ہونے والے میلے سے قبل استقبالیہ دیا گیا۔

اس استقبالیہ اور بعد ازاں پیش کردہ شو میں واشنگٹن میں مقیم ترک تارکینِ وطن سمیت امریکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اختتام الہفتہ تک جاری رہنے والے میلے بھر کے دوران 'عشق پیچاں'، ' سواس'، حملہ ، اسکنج بین، نادیدہ حیات ، برف کے قزاق وغیر نامی فلموں کو انگریزی زبان کے سب ٹائٹل کے ساتھ دکھا یا جائیگا۔



متعللقہ خبریں