موستار کے احیاء کو دیکھنا ترکی کے لئے ایک قابل فخر بات ہے

کوسکی مہمت پاشا جامع مسجد اور موستار پُل سمیت متعدد عثمانی تاریخی آثار کی تعمیرومرمت کی ہے اور اس کے بعد خاص طور پر حالیہ چند سالوں میں یہ شہر زیادہ بہتر شکل اختیار کر گیا ہے

469280
موستار کے احیاء کو دیکھنا ترکی کے لئے ایک قابل فخر بات ہے

ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ موستار کے احیاء کو دیکھنا ترکی کے لئے ایک قابل فخر بات ہے۔

نعمان قرتلمش نے بوسنیا ہرزیگوینیا کے شہر موستار کے تاریخی مقامات کی سیر کی اور اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی نے شہر میں کوسکی مہمت پاشا جامع مسجد اور موستار پُل سمیت متعدد عثمانی تاریخی آثار کی تعمیرومرمت کی ہے اور اس کے بعد خاص طور پر حالیہ چند سالوں میں یہ شہر زیادہ بہتر شکل اختیار کر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں موستار میں دیگر ترک تاریخی عمارتوں کے مزید ایک حصے کی مرمت کے بعد انہیں نئی زندگی دی جائے گی۔

قرتلمش اپنی مصروفیات کے دوران 19 ویں موستار بین الاقوامی اقتصادی میلے میں بھی شرکت کریں گے۔

علاقے کے لئے اقتصادی میلے کے کردار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ میلہ موستار کی تعمیر نو اور حیات ثانیہ کے حوالے سے بھی اہم ثابت ہو گا۔

قرتلمش نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ترکی ، ہرزیگوینیا اور موستار شہر کے درمیان تعلقات کے فروغ میں بھی یہ اقتصادی میلہ اہم کردار ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ موستار اقتصادی میلے میں ترکی پہلی دفعہ ملکی حیثیت سے شریک ہو رہا ہے ۔

میلے میں سیکٹر کی تفریق نہیں ہے اور اس میں 24 ممالک سے تعمیر، آٹو موٹیو، الیکٹرک۔ الیکٹرانک، ٹیلی کمیونیکیشن سمیت مختلف سیکٹروں سے کثیر تعداد میں فرمیں شامل ہیں۔

نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش موستار میں دو طرفہ مذاکرات بھی کریں گے۔



متعللقہ خبریں