اے بی یو مقابلہ موسیقی

اس سال چوتھی دفعہ متوقع اس مقابلے میں 12 نشریاتی ادارے اور ان کی نمائندگی کرنے والے 12 معروف فنکار یا گروپ شرکت کریں گے

399589
اے بی یو مقابلہ موسیقی

ایشیاء پیسیفک ممالک براڈکاسٹ یونین ABU کی طرف سے منعقدہ ABU TV گیتوں کا مقابلہ ترکی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن TRT کی میزبانی میں 28 اکتوبر کو استنبول میں منعقد ہو رہا ہے۔
اس سال چوتھی دفعہ متوقع اس مقابلے میں 12 نشریاتی ادارے اور ان کی نمائندگی کرنے والے 12 معروف فنکار یا گروپ شرکت کریں گے۔
فیسٹیول میں ترکی کی نمائندگی مراد دال کلچ کریں گے اور فیسٹیول کی کمپئیرنگ اینگین ہیپی لیری اور ایجے وہاب اولو کریں گے۔
فیسٹیول استنبول کنوینش سینٹر میں منعقد ہو گا اور اسے 68 ممالک سے زائرین دیکھنے آئیں گے۔
مقابلے کو ٹی آر ٹی میوزک سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں