روسی صدر خوبرو ماڈل کی سیلفی کورد نہ کر سکے

روسی صدر سے ایک تقریب میں ایک خوبصورت ماڈل گرل نے ”سیلفی“ کی درخواست کی۔ پوٹن نے نہ صرف اس ماڈل کے ساتھ خوش دلی سے سیلفی بنوائی بلکہ سیلفی کے بعد اس سے اس کا نام اور گھر کا پتہ بھی پوچھ لیا

392914
روسی صدر خوبرو ماڈل کی سیلفی کورد نہ کر سکے

بعض دفعہ دنیا کے بڑے بڑے لیڈر ایسے روئیے کا ارتکاب کر بیٹھتے ہیں کہ ان پر گلی کے آوارہ لڑکے کا گمان گزرتا ہے۔ ایسا ہی کچھ گزشتہ دنوں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کیاجنہیں کچھ عرصہ قبل ہی دنیا کا طاقتور ترین سربراہ مملکت قرار دیا گیا تھا۔
روسی صدر سے ایک تقریب میں ایک خوبصورت ماڈل گرل نے ”سیلفی“ کی درخواست کی۔ پوٹن نے نہ صرف اس ماڈل کے ساتھ خوش دلی سے سیلفی بنوائی بلکہ سیلفی کے بعد اس سے اس کا نام اور گھر کا پتہ بھی پوچھ لیا۔
ماڈل وائلیٹا اگوشینانے ولادیمیر پوٹن کے ساتھ لی گئی سیلفی اپنے انسٹاگرام پر شیئرکی جس پر اس کے 2900فالورز ہیں۔ ماڈل نے سیلفی کے ساتھ لکھا ہے”میرا بہترین دوست....ولادی میر پوٹن۔“
وائلیٹا روس کی صف اول کی ماڈلز میں شمار ہوتی ہے اور مس روس بھی رہ چکی ہے۔
وائلیٹا کا کہنا ہے کہ جب میں نے صدر کو سیلفی کے لیے کہا اور انہوں نے ہاں کہہ دی تو سیلفی لیتے ہوئے میں بہت گھبرا رہی تھی اور میرے ہاتھ کانپ رہے تھے۔ مجھے لگ رہا تھا کہ تصویر بناتے ہوئے فون میرے ہاتھ سے گر جائے گا۔ یہ بہت حیران کن تھا، اب میں اپنے ملک کے صدر کو ذاتی طور پر جانتی ہوں۔میں یہاں کام سے آئی تھی لیکن یہاں آ کر مجھے صدر پوٹن جیسا دوست مل گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں