بیس ہزار کریٹا کچھووں کے بچے سمندر سے جا ملے

ترکی کے ضلع مرسین میں 20 ہزار کریٹا کچھووں کے بچے سمندر سے جا ملے

352127
بیس ہزار کریٹا کچھووں کے بچے سمندر سے جا ملے

ترکی کے ضلع مرسین میں 20 ہزار کریٹا کچھووں کے بچے سمندر سے جا ملے۔۔۔
سمندری کچھووں کریٹا کریٹا کے بچوں کی آخری کھیپ بھی مرسین کی تحصیل ایردم لی کے ریتلے ساحلوں پر انڈوں سے نکل کر سمندر میں جا ملی ہے۔
سیزن کی اس آخری کھیپ کی ساحلوں سے سمندر تک کے سفر کی ویڈیو کو خوراک، زراعت اور مویشی بانی کی وزارت سے منسلک آلاتا باہچے ثقافتی ریسرچ سینٹر ڈائریکٹر کی طرف تیار کی گئی۔
مرسین یونیورسٹی کے سمندری کچھووں کے ریسرچ سینٹر کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سراب ایگینے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کچھووں کے بچوں کی تعداد میں اور ان کچھووں کے سمندر تک رسائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔
ایرگینے نے کہا کہ ان کچھووں کی نسل کو خاتمے کا خطرہ ہے لہذا ان کے بارے میں زیادہ حساسیت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سیزن میں کچھووں کی پیدائش میں اضافے نے ان کی تعداد پر مثبت اثرات ڈالے ہیں اور یہ بات ان کے لئے باعث مسرت ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں