جینیفر اینسٹن ایمریٹس کے اشتہار میں کام کریں گی

بتایا گیا ہے کہ ایمریٹس ایئرلائنز نے اپنی تشہیری مہم کے لیے معروف امریکی اداکارہ کے ساتھ 50لاکھ ڈالر(تقریباً50کروڑ روپے) کا معاہدہ کر لیا ہے

324532
جینیفر اینسٹن  ایمریٹس کے اشتہار میں کام کریں گی

دنیا بھر کی فضائی کمپنییاں مسافروں کو اپنی سہولیات کی طرف راغب کرنے کے لیے بھرپور تشہیری مہم چلاتی ہیں اور اس سلسلے میں دنیا کی معروف ترین اداکاراؤں اور ماڈلز کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں اور مہنگے اشتہارات بنائے جاتے ہیں اس حوالے سے گویا فضائی کمپنیوں میں ایک دوڑ جاری ہے۔ ا
اس دوڑ میں دوسری ایئرلائنز پر سبقت لیجانے کے لیے ایمریٹس ایئرلائنز نے اپنی تشہیری مہم کے لیے معروف امریکی اداکارہ کے ساتھ 50لاکھ ڈالر(تقریباً50کروڑ روپے) کا معاہدہ کر لیا ہے تاہم ایمریٹس ایئرلائنز اور اداکارہ جینیفر اینسٹن کی طرف سے تاحال اس معاہدے کی تصدیق نہیں کی گئی۔
خبر کے مطابق اس معاہدے کے تحت اداکارہ فضائی کمپنی کے اشتہارات میں کام کریں گی جو دنیا بھر کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں نشر اور شائع ہوں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں