غیر ملکیوں کا بھِیک مانگنے پر سویڈش پارٹی کا اظہار معذرت

سویڈن میں غیر ملکیوں کے خلاف اپنی پالیسیوں کے حوالے سے مشہور سویڈش ڈیموکریٹیک پارٹی نے سڑکوں پر غیر ملکی تارکین وطن کیی طرف سے بھیک مانگنے پر غیر ملکی سیاحو ں سے معذرت طلب کی ہے

314408
غیر ملکیوں کا بھِیک مانگنے پر سویڈش پارٹی کا اظہار معذرت

سویڈن میں غیر ملکیوں کے خلاف اپنی پالیسیوں کے حوالے سے مشہور سویڈش ڈیموکریٹیک پارٹی نے سڑکوں پر غیر ملکی تارکین وطن کیی طرف سے بھیک مانگنے پر غیر ملکی سیاحو ں سے معذرت طلب کی ہے۔
اسٹاک ہوم میں واقع میٹرو اسٹیشنوں کی دیواروں پر بعض پوسٹرز چسپاں ہی کہ جس میں بتایا گیا ہے کہ ہمارے ملک کو اس وقت غیر ملکیوں کی کثیر تعداد کا سڑکوں پر ہاتھ پھِیلانا ہے جو کہ ہمارے ملک کا وقار مجروح کرنے میں پیش پیش ہیں جبکہ حکومت بھی اس سلسلے میں خاموش ہے لہذا ہم غیر ملکی سیاحوں سے معذرت طلب کرتے ہوئے امید خواہاں ہیں کہ سن 2018 کے انتخابات کے بعد آپ کو ایک بہتر سویڈن دیکھنے کو ملے گا۔
واضح رہے کہ اس وقت سویڈن میں رومانیہ اور بلغاریہ سے آنے والے غیر ملکیوں کی کثیر تعداد موجود ہے جو کہ سڑکوں پر بھیک مانگتی نظر آتی ہے۔
ڈیموکریٹک پارٹی کی اس مہم کا اثر اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے ووٹوں کی تعداد 12 سے بڑھ کر 23٫3 فیصد ہو چکی ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں