پانچوں براعظم بُرصا میں

انتیسویں بین الاقوامی بُرصا گولڈن کھارا گیوز لوک رقص کا مقابلہ شروع ہو گیا

337468
پانچوں براعظم بُرصا میں

انتیسویں بین الاقوامی بُرصا گولڈن کھارا گیوز لوک رقص کا مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔
"پانچوں براعظم بُرصا میں " کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقدہ مقابلے کی افتتاحی تقریب میں 18 ممالک سے تقریباً 700 رقاصوں اور موسیقاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
روایتی ملبوسات میں ملبوس رقاصوں نے اپنے مظاہروں سے تماشائیوں کو گرما دیا۔
"54 ویں بین الاقوامی بُرصا فیسٹیول " کے سلسلے میں کئے جانے والے اس رقص کے مظاہرے سے بُرصا کے شہریوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
اس فیسٹیول کا مقصد علاقائی ثقافتوں کو متعارف کروانے کا موقع فراہم کرنا ہے اور اس میں جرمنی، بلغاریہ، بوسنیا ہرزیگوینیا،جمہوریہ چیک، انڈونیشیا، ایستونیا، کروشیا، اسپین، مونٹی نیگرو، کرغستان، کوسٹا ریکا، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ، ہنگری، مقدونیہ، سلوینیا اور سربیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
مقابلے 12 جولائی تک جاری رہیں گے اس کے علاوہ گروپ عوامی جگہوں پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں