عقل دنگ و پریشاں،خاتون نے کتیا کے ساتھ گھر بسا لیا

معلوم ہوا ہے کہ ایک برطانوی خاتون نے مرد سے شادی ناکام ہونے کے بعد ایک تقریب میں کتیا سے شادی کرلی

330252
عقل دنگ و پریشاں،خاتون نے کتیا کے ساتھ گھر بسا لیا

ایک برطانوی خاتون نے مرد سے شادی ناکام ہونے کے بعد ایک تقریب میں کتیا سے شادی کرلی ۔
جنوبی لندن کے علاقے برکسٹن کی 47سالہ ایمانڈاراجرزکی 20سال قبل ایک مرد سے شادی ہوئی تھی لیکن بدقسمتی سے کچھ ہی مہینے چل سکی جس کے بعد خاتون مردوں سے مایوس ہوگئی اور اپنی پالتوکتیا سے شادی کرلی ۔
راجرز کا کہناتھاکہ نئے جیون ساتھی میں وہ تما م خوبیاں ہیں جس کی اُسے تلاش تھی ۔
’ شیبا‘نامی کتیا کئی سال سے اس کی زندگی میں ہے اور وہ ہمیشہ خوش رکھتی ہے ۔
شادی کی غیرفطری تقریب شرو ع ہوئی تو انسانی ’دلہن ‘ نیچے کی طرف جھکی اور اپنی نئی پارٹنر کو پروپوز کیا۔
کتیاکچھ بول تو نہیں سکتی تھی البتہ اُس نے بھی اپنی مالکن کے آگے دم ہلادی ۔
تقریب میں 200سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی اور راجرز کاکہناتھاکہ لوگ شایدپاگل سمجھیں گے لیکن اُسے کوئی مسئلہ نہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں