استنبول میں ماہِ رمضان کی سرگرمیاں بام عروج پر

استنبول میں ماہِ رمضان کی سرگرمیاں ملکی اور غیر ملکی افراد کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ استنبول بلدیہ کی جانب سے ماہِ رمضان کے دوران مختلف سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہِ رمضان کے دوران استنبول کے یورپی حصے میں ینی پارک میں ان سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔

322909
استنبول میں ماہِ رمضان کی سرگرمیاں بام عروج پر

استنبول میں ماہِ رمضان کی سرگرمیاں ملکی اور غیر ملکی افراد کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔
استنبول بلدیہ کی جانب سے ماہِ رمضان کے دوران مختلف سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ماہِ رمضان کے دوران استنبول کے یورپی حصے میں ینی پارک میں ان سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ماہِ رمضان کے تیس دنوں کے دوران روائتی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد شرکت کررہے ہیں۔
ماہ رمضان کے دوران تمام افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پارکک میں ایک بہت بڑے بازار کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
افطار سے قبل تھیٹر کا بھی بندو بست کیا گیا ہے تاکہ وقت گزارا جاسکے۔
اس پارک کے ساتھ ہی تین ہزار افراد کے روزے کھولنے کے لیے افطار اور کھانے کا بندو بست کیا گیا ہے۔
روائتی پروگرام کی حیثیت اختیار کر جانے والے اس پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا اور بعد میں عارفانہ کلام اور موسیقی کو پیش کیا گیا۔
اس پروگرام میں غیر ملکیوں نے بھی گہری دلچسپی لی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں