عالم اسلام کا 5 واں حرم شریف دیار بکر میں

عالم اسلام کے 5 ویں حرم شریف کے طور پر پہچانی جانے والی عُلو جامع مسجد کو عبادت کے لئے کھول دیا گیا

298514
عالم اسلام کا 5 واں حرم شریف دیار بکر میں

عالم اسلام کا 5 واں حرم شریف دیار بکر میں۔۔۔
ترکی کا شہر دیار بکر ،صحابہ اکرام اور پیغمبروں کا شہر ہے اس علاقے کو 639 ہجری میں صحابی رسول خالد بن ولید رضی اللہ تعالی عنہ کے بیٹے سلیمان نے پہلی دفعہ اسلام سے متعارف کروایا ۔
اس حوالے سے یہاں عالم اسلام کے 5 ویں حرم شریف کے طور پر پہچانی جانے والی عُلو جامع مسجد کو عبادت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم احمد داود اولو نے دیار بکر کی اس جامع مسجد کا جائزہ لیا اور نماز فجر ادا کی ، نماز فجر میں وزیر ترقی جیودت یلماز اور خوراک، زراعت اور مویشی بانی کے وزیر مہدی ایکر بھی وزیر اعظم احمد داود اولو کے ہمراہ تھے۔
احمد داود اولو نے مسجد کے کتب خانے کو اور تعمیر و مرمت کے گئے حصوں کو گھوم پھر کر دیکھا۔
اس موقع پر خوراک، زراعت اور مویشی بانی کے وزیر مہدی ایکر نے وزیر اعظم کو اس تاریخی مسجد کی گھڑی کے نظام سے آگاہ کیا۔
داود اولو نےکہا کہ عُلو جامع مسجد ایک ایسا ماحول رکھتی ہے کہ جس سے وہ ہمیشہ سے بہت متاثر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "یہ مسجد مجھے ایک طرف سے بیت المقدس اور ایک طرف سے دمشق کی یاد دلانے والی حقیقتاً ایک عُلوی عبادت گاہ ہے۔ صبح کے وقت یہاں پرندوں کی آوازوں کو سننا میرے لئے بہت اطمینان بخش ہے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں