ٹی آر ٹی نے مستقبل کے خبر رسانوں کو منتخب کر لیا

ساٹھ یونیورسٹیوں سے 700 اسائنمنٹ بھیجی گئیں جن میں سے 13 یونیورسٹیوں کو ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا

294833
ٹی آر ٹی نے مستقبل کے خبر رسانوں کو منتخب کر لیا

ٹی آر ٹی نے مستقبل کے خبر رسانوں کو منتخب کر لیا ہے۔۔۔
ترکی کے ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کے ادارے ٹی آر ٹی کے ٹی آر ٹی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی طرف "ٹی آر ٹی مستقبل کے خبر رساں" کے عنوان سے منعقدہ مقابلے میں جیتنے والوں کو ایوارڈ دئیے گئے۔
پہلی دفعہ منعقد ہونے والے اس مقابلے کی گالا نائٹ دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں نائب وزیر اعظم یالچن آق دوعان اور ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل شینول گیوکا نے طالبعلموں کو ایوارڈ دئیے۔
ا یک میلے کے سے ماحول والی تقریبِ تقسیم ِایوارڈ سے خطاب کرتے ہوئے یالچن آق دوعان نے کہا کہ ٹی آر ٹی ایک پیش رو ادارے اور ایک مکتب کی حیثیت رکھتا ہے۔
مقابلے میں شرکت کرنے والے کمیونیکیشن فیکلٹی کے طالبعلموں نے خبر اور نشریات کے شعبے کی چار شاخوں میں مقابلہ کی۔
ساٹھ یونیورسٹیوں سے 700 اسائنمنٹ بھیجی گئیں جن میں سے 13 یونیورسٹیوں کو ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔
ایوارڈ حاصل کرنے والے طالبعلموں کو ٹی آر ٹی میں تعلیمی و تربیتی حق کے ساتھ ساتھ چیک بھی دئیے گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں