متحدہ امریکہ میں موسیقی کے بےتاج بادشاہ بی بی کنگ انتقال کرگئے

کئی عشروں تک اپنے میوزک کی وجہ سے کروڑوں انسانوں کے دلوں پر راج کرنے والے کنگ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کی بیٹی پَیٹی کنگ نے بتایا کہ بی بی کنگ کو ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے رواں ماہ لاس ویگاس کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ کل جمعرات کے روز انتقال کر گئے

276021
متحدہ امریکہ میں موسیقی کے بےتاج بادشاہ بی بی کنگ انتقال کرگئے

متحدہ امریکہ میں موسیقی کے بےتاج بادشاہ انتقال کرگئے۔
بلیوز طرز کے مغربی میوزک کے بے تاج بادشاہ بی بی کنگ 89 کی عمر میں لاس ویگاس میں انتقال کر گئے ہیں۔
کئی عشروں تک اپنے میوزک کی وجہ سے کروڑوں انسانوں کے دلوں پر راج کرنے والے کنگ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کی بیٹی پَیٹی کنگ نے بتایا کہ بی بی کنگ کو ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے رواں ماہ لاس ویگاس کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ کل جمعرات کے روز انتقال کر گئے۔
اپنے 70 سالہ فنی سفر کے دوران کنگ نے "بلیوز" کو مقبول عام بنانے کے لیے بہت سے موسیقاروں کی مدد کی اور ان کے لیے اپنی آواز کا جادو بھی جگاتے رہے۔ "وائبرٹو الیکٹرک گٹار اسٹائل" ان ہی کا خاصہ رہا۔
وہ 1925ء میں جنوبی امریکی ریاست مسیسیپی میں پیدا ہوئے۔ اپنے فنی سفر کا آغاز میفس میں ڈسک جوکی اور ریڈیو پر گیت نشر کرنے سے کیا۔ یہاں سے ان کی شہرت بیل اسٹریٹ بلیوز بوائے کی طور پر ہوئی جسے بعد میں انھوں نے اختصار کے ساتھ " بی بی" کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا۔
ان کے بے شمار مشہور گیتوں میں "دی تھرل اس گون، لیٹ دی گڈ ٹائمز رول اور ہاؤ بلیو کین یو گیٹ" شامل ہیں۔
کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں