پورے اسلامی جغرافیہ میں آگ کے شعلے اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں

وہ مسلمان جنہوں نے دنیا کو مل جل کر رہنے کا درس دیا انہوں نے عراق، شام، مصر، یمن اور لیبیا میں ایک دوسرے کو قتل کرنا شروع کر دیا ہے: مہمت گیورمیز

242453
پورے اسلامی جغرافیہ میں آگ کے شعلے اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں

ترکی کے محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گیورمیز نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیدائش کے ہفتے کے طور پر قبول کئے جانے والے مبارک ہفتہ ولادت کے موقع پر اپنے خطاب میں اسلامی جغرافیہ میں درپیش مسائل کے بارے میں بات کی ۔
قونیہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران مہمت گیور میز نے کہا کہ "پورے اسلامی جغرافیے میں آگ کے شعلے اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں"۔
انہوں نے کہا کہ جن جگہوں میں امن و تحفظ کا ہونا ضروری ہے وہ جگہیں درپیش جنگوں کی وجہ سے اپنی اس خصوصیت سے محروم ہو گئی ہیں۔
وہ مسلمان جنہوں نے دنیا کو مل جل کر رہنے کا درس دیا انہوں نے عراق، شام، مصر، یمن اور لیبیا میں ایک دوسرے کو قتل کرنا شروع کر دیا ہے۔
مہمت گیورمیز نے اخلاق نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا حوالہ دیتے ہوئے امت مسلمہ سے ایک دفعہ پھر حق و انصاف اور امن و سکون کے ساتھ مل جل کر رہنے کی اپیل کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں