بوسٹن ترک فلم فیسٹیول میں ترک نغموں کی بہار

امریکہ میں 14 ویں بوسٹن ترک فلم فیسٹیول کے ذیل میں ترک کلاسیکی موسیقی کی لافانی دھنوں کو پیش کیا گیا

236604
 بوسٹن ترک فلم فیسٹیول میں ترک نغموں کی  بہار

امریکہ میں 14 ویں بوسٹن ترک فلم فیسٹیول کے ذیل میں ترک کلاسیکی موسیقی کی لافانی دھنوں کو پیش کیا گیا۔
بوسٹن کے گوئٹے انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ "پرشیو سے کونچیرتو" نامی اس کانسرٹ کے پہلے ہالف میں طاہر آق دوعان نے ترک کلاسیکی موسیقی سے منتخب دھنوں کو پیش کیا۔
رفقی فرسان سے اسماعیل دیدے آفندی تک اور سلطان مرادچہارم سے لے کر حاجی عارف بے تک ترک موسیقی کے استادوں کے منتخب گیتوں سے امریکیوں کو محظوظ کیا گیا۔
آق دوعان نے حسن فرید کے گیت النار اور کوثر خانم کے نیہاوند نامی گیت کو گایا۔
کانسرٹ کے بعض حصوں میں انقرہ سرکاری کلاسیکی ترک موسیقی کانسرٹ کی ووکلسٹ حلیہ آئی دوعان نے آق دوعان کا ساتھ دیا۔
۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں