ترک مصورہ کو کورڈین بلیو نشان پیش کیا گیا

یہ نشان پہلی دفعہ کسی ترک فنکار کو دیا گیا ہے جس وجہ سے میں ترکی اور اپنے حوالے سے نہایت فخر محسوس کر رہی ہوں: دریا وار

232488
ترک مصورہ کو کورڈین بلیو نشان پیش کیا گیا

ترک مصورہ کو کورڈین بلیو نشان پیش کیا گیا۔۔۔
یورپی پارلیمنٹ میں منعقدہ بین الاقوامی امن نمائش میں ترکی سے مدعو ازمیر کی مصوّر ہ دریا وار کو کورڈین بلیو نشان پیش کیا گیا۔
یہ نمائش ،یورپی پارلیمنٹ اور یورپ۔ چین ثقافتی اور تعلیمی وقف کی طرف سے برسلز میں منعقد ہوئی اور اس میں دریا وار کو بیرون ملک متعدد بین الثقافتی دوستی پروجیکٹوں ،فنی کاموں اور مشرق ۔ مغرب کے درمیان پُل کے فرائض ادا کرنے جیسی خدمات کے اعتراف میں بلیو کورڈین نشان پیش کیا گیا۔
ازمنہ وسطیٰ کی روایات کے مطابق منعقدہ تقریب میں نائٹس کا تلوار کے نیچے سے پہنا جانے والا بلیو کورڈین نشان اور سرٹیفکیٹ یورپی پارلیمنٹ کے سنیٹر فلپ ڈیونٹر نے دریا وار کو پیش کیا۔
دریا وار گذشتہ سال شنگھائی میں منعقدہ ایشیاء تعاون اور اعتماد کے فروغ کے اقدامات کی کانفرنس CICA میں بھی " عشق کے پر" نامی مصوری کے نمونے کے ساتھ عالمی امن ایوارڈ حاصل کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برسلز میں 20 ممالک سے 40 مصوروں کی شرکت سے منعقدہ بین الاقوامی امن نمائش میں شامل ہونا میرے لئے باعث فخر ہے۔
دریا وار نے کہا کہ 300 سال قبل چین میں مقیم بیلجئیم کے سائنس دان فرڈینانڈ وربئیسٹ کی یاد میں 1953 سے بیلجئیم کے سینٹ کی طرف سے سائنس اور فنون لطیفہ کے شعبے میں اعلٰی خدمات سرانجام دینے والے چینی باشندوں کو دیا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ نشان پہلی دفعہ کسی ترک فنکار کو دیا گیا ہے جس وجہ سے میں ترکی اور اپنے حوالے سے نہایت فخر محسوس کر رہی ہوں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں