شاہد کپور میرا سے شادی کر رہے ہیں

بھارتی اداکار شاہد کپور میرا سے شادی کر رہے ہیں

277817
شاہد کپور میرا سے شادی کر رہے ہیں

کرینہ کپور، پریانکا چوپڑہ اور بپاشا سوباسو سمیت بالی وڈ کی مختلف خواتین کے ساتھ افئیر کی وجہ سے خبروں کی زینت بننے والے شاہد کپور آج کل ایک اور گرما گرم خبر کے ساتھ ہر ایک کا مرکز توجہ بنے ہوئے ہیں۔
خبروں کے مطابق شاہد کپور نے نئی دہلی کے لیڈی شری رام کالج میں انگریزی کی تھرڈ ائیر کی طالبہ میرا راجپوت کے ساتھ منگنی کر لی ہے اور یہ جوڑا رواں برس کے ماہ دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔
بھارتی اخبارات کے مطابق شاہد اور میرا کی منگنی رواں برس کے ماہ جنوری میں ہوئی اور ان کی ملاقات ایک مذہبی گروپ رادھا سوامیہ ست سنگ کی توسط سے ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ شادی کے لئے تیار ہیں اور اگر کوئی بھی اچھی لڑکی چاہے تو انہیں اس میں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں