روم کے سینما کے شائقین کے لئے ترک فلموں کی نوید

روم ترک فیسٹیول چوتھی دفعہ روم کے فلم بینوں سے ملاقات کی تیاریاں کر رہا ہے

276400
روم کے سینما کے شائقین کے لئے ترک فلموں کی نوید

روم کے سینما کے شائقین کے لئے ترک فلموں کی نوید۔۔۔
روم ترک فیسٹیول چوتھی دفعہ روم کے فلم بینوں سے ملاقات کی تیاریاں کر رہا ہے۔
فیسٹیول کے اعزازی سربراہ فرزان اوزپیتیک نے کہا ہے کہ "فیسٹیول نے روم کے فلم بینوں کو اپنا عادی بنا لیا ہے"۔
ترک سینما کی متعدد اہم فلموں کو اطالوی فلم بینوں تک پہنچانے والا یہ فیسٹیول 15 سے 19 اپریل تک منعقد ہو گا۔
فیسٹیول کا افتتاح 16 اپریل کو باربیرینی سینما میں چاعان ارماک کی ہدایتکاری میں تیار کردہ فلم " میں بھول جاوں تو سرگوشی کرنا" نامی فلم کی نمائش سے ہو گا۔
فیسٹیول کی پریمئیر نائٹ مہمت گن سر پیش کریں گے ، نائٹ میں فیسٹیول کے اعزازی سربراہ اوزپیتیک اس سال کا اعزازی ایوارڈ فنکارہ حمیرہ کو پیش کریں گے ۔
فیسٹیول میں "میں بھول جاوں تو سرگوشی کرنا"،"میں ٹراسکووسکی کیوں نہیں بن پا رہا"،"ایک دفعہ کا ذکر ہے"، "میری آواز کی طرف آو"، "شادی دفتر"، "بہت جلد"، "میرے دادا کے لوگ"،" ایک کپ ترک قہوہ"، انار کا وقت"، " کل آج اور کل"، " ارم کے لئے" اور "ایک میچ کی ڈائری" نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں