آیان علی جیل میں آرام دی زندگی گزار رہی ہیں

آیان علی کو خواتین کی بارک میں ایک علیحدہ کمرہ دیا گیا ہے اور ایک خدمتگار مہیا کی گئی ہے

268477
آیان علی جیل میں آرام دی زندگی گزار رہی ہیں

پاکستانی ماڈل اور سنگر آیان کو ہفتے کے روز کثیر تعداد میں کرنسی کو دوبئی اسمگلر کرتے ہوئے اسلام آباد کے ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
تاہم وہ جیل میں ایک آرام دہ زندگی گزار رہی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق آیان کو خواتین کی بارک میں ایک علیحدہ کمرہ دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایک خاتون خدمتگار بھی مہیا کی گئی ہے کمرے کی صفائی ستھرائی کرتی اور آیان کو کھانا پیش کرتی ہے۔
آیان کو کھانا اور پانی جیل کے باہر سے فراہم کیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق آیان نے اڈیالہ جیل کے مینو کے مطابق کھانا کھانے سے انکار کر دیا تھا جس پر جیل حکام نے انہیں تازہ جوس اور بسکٹ پیش کئے۔
اس کے علاوہ اتوار کے روز انہوں نے جیل کے حکام سے فرمائش کی کہ انہیں پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان کرکٹ میچ کی اپ ڈیٹس سے بھی اگاہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ آیان علی کو دو روز قبل بے نظیر ائیر پورٹ پر ان کے سامان کی چیکنگ کے دوران کسٹم حکام نے ان کے پاس سے 5 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم برآمد کی جسے وہ اپنے ساتھ دوبئی لے جا رہی تھیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں