یاسرجسوال کی فلم 'جلیبی' کا آئٹم سانگ ریلیز ہو گیا

فلم کے شائقین کو اس فلم سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں اور فلم کی کاسٹ اور پروڈکشن ٹیم فلم کی پرموش بھی زور و شور سے کر ر ہی ہے

258387
یاسرجسوال کی فلم 'جلیبی' کا آئٹم سانگ ریلیز ہو گیا

یاسر جسوال کی ہدایتکاری میں لولی وڈ کی ایکشن تھرل فلم 'جلیبی' کی ریلیز عنقریب۔۔۔۔
فلم کے شائقین کو اس فلم سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں اور فلم کی کاسٹ اور پروڈکشن ٹیم فلم کی پرموش بھی زور و شور سے کر ر ہی ہے۔
فلم میں ژالے سرحدی کے آئٹم سانگ کو ان کی فلم 'نامعلوم افراد' کے آئٹم سانگ 'بلی' سے زیادہ مقبولیت حاصل ہو گی۔
فلم کی کہانی غلطی سے خطرناک گینگسٹرز کے جال میں پھنس جانے والے دو جگری دوستوں کے گرد گھومتی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے مانے ہوئے ناموں میں سے ساجد حسین، دانش تیمور، علی سفینا، وقار علی خان، ژالے سرحدی، سبیکا امام، عدنان جعفر اور عزیر جیسوال شامل ہیں۔
فلم کی موسیقی دی ہے عزیر جسوال نے جو لالی وڈ کے ساتھ ساتھ بولی وڈ میں بھی شہرت کی منزلیں طے کر رہے ہیں۔
جلیبی کا اولین ٹریلر جنوری میں ایلیز کیا گیا جس نے شائقین میں بہت مقبولیت حاصل کی۔
فلم کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اسے ایچ ڈی کیمروں پر فلمایا جا رہا ہے۔
فلم 20 مارچ کو بیک وقت پاکستان، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں نمائش کی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں