ترک سوئے کی طرف سے صحافیوں کے لئے ایوارڈ

حکومتوں کے نام تبدیل ہو سکتے ہیں لیکن ہمیں ایک دوسرے سے منسلک کرنے والی مشترکہ ثقافت واحد ثقافت ہے: عمر چیلک

236655
ترک سوئے کی طرف سے صحافیوں کے لئے ایوارڈ

ترک تہذیب و ثقافت کے لئے خدمات ادا کرنے والی تنظیم ترک سوئے نے ترک حکومتوں میں احساس بیدار کرنے والی اخباری نمائندوں کو ایوارڈوں سے نوازا ہے۔
انقرہ میں منعقد ہونے والے ایوارڈ کی تقریب میں وزیر سیاحت و ثقافت عمر چیلک نے بھی شرکت کی۔
ترک ثقافت کو دی جانے والی اہمیت پر زور دیتے ہوئے چیلک نے کہا کہ ترک سوئے عالم ترک کی یونیسکو ہے۔
انہوں نے ایک مشترکہ ثقافت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "حکومتوں کی تعداد تبدیل ہو سکتی ہے، حکومتوں کے نام تبدیل ہو سکتے ہیں لیکن ہمیں ایک دوسرے سے منسلک کرنے والی مشترکہ ثقافت واحد ثقافت ہے"۔
چیلک نے کہا کہ ترک سوئے نے اب تک متعدد حکومتوں کی اہم شخصیات اور فکر و فن کی دنیا کے افراد کو سال کی شخصیت اعلان کیا ہے۔
عمر چیلک نے کہا کہ ان میں سے دو دفعہ ترکی سے اناطولیہ کی زمینوں سے فن و ثقافت کے افراد سال کی شخصیت منتخب ہوئے ہیں اور سال 2015 میں بھی خلدون تانر کو سال کی شخصیت اعلان کئے جانے پر ہمیں مسرت ہے"۔
آخر میں عمر چیلک نے ترک ثقافت کے تعارف وفروغ میں کردار ادا کرنے پر آذربائیجان ، قزاقستان، کرغستان، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ، مقدونیہ، باشکورستان، داغستان، حاکاس اور تاتارستان سے آنے والے 18 اور ترکی سے شرکت کرنے والے 5 صحافیوں کو ایوارڈ پیش کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں