چناق قلعے اپنی تاریخ کی سب سے یادگار ترین تقریب کی تیاریوں میں

جنگِ چناق قلعے کی 100 سالانہ یاد اور اس جنگ میں حاصل کی جانے والی فتح کی خوشی کو جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں

214058
چناق قلعے اپنی تاریخ کی سب سے یادگار ترین تقریب کی تیاریوں میں

چناق قلعے اپنی تاریخ کی سب سے یادگار ترین تقریب کی تیاریاں کر رہا ہے۔۔۔
جنگِ چناق قلعے کی 100 سالانہ یاد اور اس جنگ میں حاصل کی جانے والی فتح کی خوشی کو جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔
اس سال تقریبات پورے سال پر محیط ہوں گی۔
اٹھارہ مارچ کو عظیم فتح کو ملک بھر میں منایا جائے گا اور ان تقریبات میں صدر رجب طیب ایردوان بھی شرکت کریں گے۔
چوبیس سے پچیس اپریل کو آنزاق تقریبات کے نام سے یاد کی جانے والی 57 بٹالین مارچ کااہتمام کیا جائے گا۔
ان تقریبات میں شرکت کے لئے 106 صدور اور ان کے نمائندوں کو خصوصی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں اس کے علاوہ اقوام متحدہ اور نیٹو جیسی 36 بین الاقوامی تنظیموں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
جنگِ چناق قلعے کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں دنیا کی ہر جگہ سے بڑے پیمانے پر شرکت ہو گی اور تقریبات میں دنیا کو امن کا پیغام دیا جائے گا۔
تقریبات کے دائرہ کار میں "سٹی میوزئم " اور "جنگِ چناق قلعے ریسرچ مرکز" کا قیام بھی عمل میں آئے گا۔
علاوہ ازیں کانسرٹوں، سیمپوزئیموں ، میلوں ، نمائشوں اور فلموں کے ساتھ ایک بھرپور پروگرام زائرین کا منتظر ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں