برلن میں 65 ویں "گولڈن بئیر" ایوارڈ کا مقابلہ شروع

جرمنی کی میزبانی میں 5 سے 15 فروری کے دوران متوقع فلم فیسٹیول کا آغاز فلم " نو باڈی وانٹس دی نائٹ" کی نمائش سے ہو گا

211659
برلن میں 65 ویں "گولڈن بئیر" ایوارڈ کا مقابلہ شروع

برلن میں 65 ویں "گولڈن بئیر" ایوارڈ کا مقابلہ شروع ہو رہا ہے۔
جرمنی کی میزبانی میں 5 سے 15 فروری کے دوران متوقع فلم فیسٹیول کا آغاز ایزابیل کائکسیٹ اور جولیٹ بینوشے کے مرکزی کرداروں والی فلم " نو باڈی وانٹس دی نائٹ" کی نمائش سے شروع ہو گی۔
فیسٹیول میں کل 72 ممالک سے 441 فلموں کی نمائش کی جائے گی اور 19 فلمیں "گولڈن بئیر" اور "سلور بئیر" ایوارڈوں کے لئے مقابلہ کریں گی۔
ترک ہدایتکار ایمینہ ایمل بالچی کی فلم " میری سانس رُکنے تک" بھی فلم فیسٹیول کے "فورم" حصے میں نمائش کی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں