ترک ڈرامہ آسی نے بھی پاکستان میں دھوم مچا دی

ترکی کے خوبصورت شہر انظاکیہ میں عکس بند ہونے والےڈرامے ’آسی‘ کی کہانی مرکزی کرداروں آسی اور دیمیر کے گرد گھومتی ہے جنہیں مراد یلدرم اور طوبی بویوک اوستون نے ادا کیا ہے

191615
ترک ڈرامہ آسی نے بھی پاکستان میں دھوم مچا دی

پاکستان میں آج کل اب ترکی زبان کے ڈرامے بھی ملکی چینلز کی زینت بنتے جارہے ہیں ۔

مناہل اور خلیل اور ’نور‘ تو پہلے ہی ایکسپریس اور جیوانٹرٹینمنٹ سے پیش کئے گئے جس کے بعد ایک اور ڈرامے آسی نے ٹی وی ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کر رکھا تھا۔

ڈرامہ آسی اردو زبان میں ڈب کیا گیا اوراس کی اسی اقساط دکھائی گئیں۔

خبرکے مطابق اردو سے قبل یہ سیریل عربی، فارسی، یونانی،صومالی، روسی اور انگریزی زبانوں میں بھی ڈب ہو کر سعودی عرب، مصر، شام، اردن، لیبیا اور دیگر ممالک میں دھوم مچا چکا ہے۔

ترکی کے خوبصورت شہر انظاکیہ میں عکس بند ہونے والےڈرامے ’آسی‘ کی کہانی مرکزی کرداروں آسی اور دیمیر کے گرد گھومتی ہے جنہیں مراد یلدرم اور طوبی بویوک اوستون نے ادا کیا ہے ۔


کہانی میں دو خاندانوں کے درمیان جاری کشمکش کو بڑی مہارت سے اور دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
پاکسان میں ترک ڈراموں کے پرجوش حامیوں کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے سے صحت مند مقابلے کو فروغ ملنے سمیت ناظرین کو اچھے سے اچھا ڈرامہ دیکھنے کو ملا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں