فلم رنگ رسیا کا نیا پوسٹر

فلم رنگ رسیا 19 ویں صدی کے مصور راجہ روی ورما کی زندگی پر بنائی گئی ہے

175259
فلم رنگ رسیا کا نیا پوسٹر

اپ کمنگ فلم "رنگ رسیا " کا تازہ ترین پوسٹر ریلیز ہو گیا ہے۔

فلم رنگ رسیا 19 ویں صدی کے مصور راجہ روی ورما کی متنازع زندگی پر بنائی گئی ہے ، روی ورما ایک قابل شخص ہے جسے معاشرے کے ہاتھوں توہین اور بے عزتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ پوسٹر فلم کے بارے میں ایک اہم پہلو کو سامنے لاتا ہے اور وہ یہ کہ راجہ روی ورما وہ پہلا شخص تھا جس نے دیوی اور دیوتاوں کو کینوس پر منتقل کیا اور اس مصوری سے تسکین حاصل کی۔
رنگ رسیا "مانگال پانڈے " کے بعد دوسری فلم ہے اور یہ دونوں 19 ویں صدی سے متعلق فلمیں ہیں۔
میڈیا کے مطابق رن دیپ ہودا اس فلم میں راجہ روی ورما کے کردار کے ساتھ ایک بالکل مختلف رنگ میں سامنے آئیں گے۔
ناندانہ سین سوگندا بائی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو راجہ روی ورما کے گیان میں آتی ہے۔
فلم کی کہانی جیانتی لال گادا نے لکھی ہے اور ڈائریکشن دی ہے کیتان مہتا نے۔
فلم کے پروڈیوسر ہیں دیپا ساہی اور آنند ماہندرو۔
رنگ رسیا 7 نومبر 2014 کو ریلیز ہو رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں