ترکی آنے والے سیاحوں میں روسی اور جرمن سیاح سرفہرست
ترکی نے جو کامیاب تعارفی کام شروع کر رکھے ہیں ان کی مدد سے ترکی سال 2015 میں بھی روسی اور جرمن سیاحوں کا پسندیدہ ملک رہے گا: عرفان اونال
ترکی کی وزارت سیاحت و ثقافت کے پبلسٹی ڈائریکٹر جنرل عرفان اونال نے کہا ہے کہ ترکی نے جو کامیاب تعارفی کام شروع کر رکھے ہیں ان کی مدد سے ترکی سال 2015 میں بھی روسی اور جرمن سیاحوں کا پسندیدہ ملک رہے گا۔
اونال نے کہاکہ علاقے میں اور ہمسایہ ممالک میں تمام تر ناخوشگوار حالات کے باوجود سیاحت میں اپنی مارکہ قدر و قیمت کو بلند کرنے والے اقدامات کا اختیار کیا جانا ترکی کے سال 2023 کے اہداف تک پہنچنے کی ضمانت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی آنے والے روسی سیاحوں کی تعداد میں سال 2001 سے لے کر اب تک 563 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اونال نے کہا کہ گذشتہ سال ترکی میں آنے والے روسی سیاحوں کی تعداد 1 ملین 6 لاکھ 95 ہزار 133 رہی جبکہ رواں سال میں 1 ملین 9 لاکھ 23 ہزار 811 روسی سیاح ترکی آئے ہیں۔
ترکی آنے والے روسی سیاحوں کا 78 فیصد اور جرمن سیاحوں کا 14 فیصد استنبول میں آیا۔
متعللقہ خبریں

آج دنیا بھر میں 13 فروری ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
اس میدان میں ترکیہ کا بنیادی ترین ادارہ ترکیہ ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن یعنی ٹی آرٹی ہے