بین الاقوامی بودرُم بیلے فیسٹیول میں "کربلا" بیلے کو پیش کیا گیا

کربلا بیلے کو بودرُم قلعے کے تاریخی ماحول میں پیش کیا گیا اور فنکاروں کی پرفامنس کی وجہ سے شائقین نے دیر تک کھڑے ہو کر تالیں بجائیں اور فنکاروں کو داد دی

74231
بین الاقوامی بودرُم بیلے فیسٹیول میں "کربلا" بیلے کو پیش کیا گیا

بارہواں بین الاقوامی بودرُم جاری ہے۔۔۔
ازمیر سرکاری اوپیرا اور بیلے نے "کربلا"نامی بیلے کو 12 ویں بین الاقوامی بودرُم بیلے فیسٹیول میں شائقین کے لئے نمائش کیا۔
یہ ترکی کا پہلا بیلے ہے کہ جس میں دورِ پیغمبر کی اسلامی تاریخ کو موضوع بنایا گیا ہے۔
"کربلا" بیلے کو بودرُم قلعے کے تاریخی ماحول میں پیش کیا گیا اور فنکاروں کی پرفامنس کی وجہ سے شائقین نے دیر تک کھڑے ہو کر تالیں بجائیں اور فنکاروں کو داد دی۔
واضح رہے کہ کربلا اسلامی تاریخ کی طرح عالمی ادیان کی تاریخ کے حوالے سے بھی ایک اہم المیہ ہے اور بیلے میں اسے ایک دستاویزی شکل میں نہیں بلکہ فنّی و ڈرامائی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔
فیسٹیول 6 اگست کو "کامیلیا کی عورت" نامی بیلے سے اختتام پذیر ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں