ترک نژاد شہری کا عزم و ولولہ

ترک نژاد ولندیزی شہری فُندہ مژدہ نے ایک خصوصی سائیکل کے ذریعے ایمسٹر ڈیم سے استنبول تک کا سفر طےکرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے

73631
ترک نژاد شہری کا عزم و ولولہ

ترک نژاد ولندیزی شہری فُندہ مژدہ نے ایک خصوصی سائیکل کے ذریعے ایمسٹر ڈیم سے استنبول تک کا سفر طےکرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
ہالینڈ میں اپنی فنی زندگی کا آغاز تھیٹر اور اسٹیج سے کرنے والی فندہ سات سال قبل ایک ٹریفک حادثے میں اپنی ٹانگیں گنوا چکی تھیں۔
فُندہ مُژدہ نے اس معذوری کو اپنی کمزوری نہ بناتےہوئے 28 مئی کو ایمسٹرڈیم سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا ۔
تقریباً چار ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتےہوئے امید ہے کہ وہ آئندہ ماہ کے آخر تک استنبول پہنچ جائیں گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں