آج ترکی بھر میں شب قدر منائی جا رہی ہے

ماہ صیام کی 27 ویں شب کو ترکی بھر میں مساجد میں محفلِ میلاد کے ساتھ بڑی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

68441
آج ترکی بھر میں شب قدر منائی جا رہی ہے

ٓج ترکی میں ماہ صیام کی 27 ویں رات یعنی شب قدر ہے۔
قرآن ِ کریم میں "ایک ہزار مہینوں سے افضل" ہونے کا ذکر آنے والی شب ِ قدر کو آج رات منایا جائیگا۔
اسلامی عقیدے کے مطابق شبِ قدر حضرت جبرائیل کی وساطت سے دین اسلام کے پیغمبر حضرت محمد ﷺ پر وحی کے ذریعے قرآنِ کریم کے نزول کی رات ہے۔
محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گورمیز نے اس موقع کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جغرافیہ کو مظلوم جغرافیے میں بدلنے کے خواہاں انسانوں کے مظالم، تشدد، قتل و غارت اور تمام تر غیر انسانی فعلوں سے مقدس اوقات کو پس پردہ ڈالے جانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
گورمیز نے شب قدر کے وسیلے سے ایک بار پھر وجدانی جذبات کے مالک ہر کس اور عالمِ اسلام کو مظلوم اور برے سلوک کا نشانہ بننے والے غزہ کے عوام، معصوم بچوں، خواتین اور بڑے بزرگوں کے لیے اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی تلقین کی۔
دریں اثناء ٹی آرٹی ون چینل شبِ قدر کے خصوصی پروگرام کو استنبول کی نیلی مسجد سے محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گورمیز کی شراکت سے براہ راست نشر کرے گا۔ ٹی آرٹی ترک اور ٹی آرٹی خبر جرمنی کے ہامبرگ شہر میں واقع کوجا تپے جامع مسجد سے شب قدر کی خصوصی نشریات کو پیش کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں