رابرٹ ڈاونی جے آر ہالی وُڈ کے مہنگے ترین اداکار

رابرٹ ڈاونی جے آر 75 ملین ڈالر کے ساتھ ہالی وُڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں

67341
رابرٹ ڈاونی جے آر ہالی وُڈ کے مہنگے ترین اداکار

ڈزنی کے شاندار سُپر ہیرو 'رابرٹ ڈاونی جے آر 'فلم "Iron man " اور "The Avengers " میں 75 ملین ڈالر کے ساتھ ہالی وُڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں۔
انچاس سالہ اسٹار نے سب سے زیادہ جون 2013 سے جون 2014 تک فلم"Iron Man 3 " سے کمایا ۔ اس فلم نے باکس آفس پر 1.2 بلین ڈالر کی کمائی کی اور سالانہ رینکنگ میں رابرٹ ڈاونی جے آر کے عروج پر رہنے کی ضمانت فراہم کی۔
سابقہ 24 سالہ ریسلر ڈوینی "دی روک" جانسن جنہوں نے " G.I.Joe Retaliation" میں اور "Fast and Furious " میں کردار ادا کیا سال 2013 میں 52 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھے لیکن رواں سال میں وہ دوسرے نمبر ہیں جبکہ فلم "Hangover " کے اسٹار 39 سالہ بریڈلے کوپر 46 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں