پاکستان کے پانچ خوبصورت چہرے

پاکستان کی اداکارائیں بھارتی فلم میکروں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں

131881
پاکستان کے پانچ خوبصورت چہرے

ذی نیٹ ورک کا نیا انٹرٹینمنٹ چینل 'زندگی' پہلی دفعہ پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامے بھارت میں دکھا رہا ہے اور یوں پاکستان کی قابل اداکارائیں کو بالی وُڈ کے کرتا دھرتاؤں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔
اس وقت پاکستان کی پانچ اداکارائیں ایسی ہیں جو بالی وُڈ کی فلموں میں کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
***سب سے پہلے ہم بات کرتے ہیں مہوش حیات کے بارے میں جو خوبصورت بھی ہیں اور انتہائی قابل بھی۔انہوں نے نہ صرف مختلف کرداروں کو نہایت مہارت سے ادا کیا ہے بلکہ انہیں ڈانس میں بھی اتنی مہارت ہے کہ کوئی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
اداکارہ، گلوکارہ اور رقاصہ مہوش حیات اپنی اپ کمنگ فلم نامعلوم افراد سے بالی وُڈ میں بھی باز گشت پیدا کر دیں گی۔
سال 2008 میں دنیا بھر میں سیکسی ایشئین خواتین کی رینکنگ میں مہوش 9 ویں نمبر پر رہیں۔
***پاکستان ٹیلی ویژن کی دلرُبا ماہرہ خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز VJ سے کیا اور پہلی دفعہ شعیب منصور کی فلم 'بول' سے سلور اسکرین پر نمودار ہوئیں۔اپنے معصوم چہرے کے ساتھ بالکل سکارلٹ جوہانسن سے مشابہہ ماہرہ خان اپنی متاثر کن شخصیت کی وجہ سے سب کی محبت کا مرکز ہیں انہیں' ہم ٹی وی 'کے ڈرامے خریدار اور ہمسفر بڑے پیمانے پر شہرت ملی۔
جب یہ سوال اٹھے کہ کیا ہم انہیں بالی وُڈ فلم میں دیکھ سکتے ہیں ؟ تو جواب ہے یقیناً
***چند سال پہلے کوئی میگزین یا پروڈکٹ ایسی نہیں تھی جس نے ایمان علی کے آتشی چہرے کواستعمال نہ کیا ہو۔ اس اداکارہ نے اپنی منجھی ہوئی اداکاری اور پُروقار رقص سے اپنا لوہا منوایا اور حال میں وہ فلم 'بول' کے ایک معاون کردار میں نظر آئیں۔
ایمان علی احتمال کے مطابق پہلے سے ہی بالی وُڈ کے راڈار پر ہیں کیوں کہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ معروف انڈین فلم میکر امتیاز علی کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں اور بی ۔ٹاؤن کے سرفہرستوں میں سے رنبیر کپور کے ساتھ بھی دکھائی دی ہیں۔
***صنم سعید کو ہم ان کی تھئیٹر کی اداکاری میں بھی اور ٹیلی ویژن پر بھی پسند کرتے ہیں ۔ وہ مہرین جبّار کی ٹیلی ویژن سیریل 'دام' میں پہلی دفعہ اسکرین پر نمودار ہوئیں۔انہوں نے اب تک متعدد غیر روایتی کردار ادا کر کے ناظرین اور نقادوں کو چونکا دیا ہے۔
ہمارا نہیں خیال کہ بالی وُڈ ایسی خوبصورت اور قابل ادکارہ سے لاتعلق رہے گا۔
***آمنہ شیخ ایک نہایت قابل اداکارہ ہیں جنہوں نے ٹی اور سلور اسکرین پر اپنا لوہا منوایا۔ آمنہ نے اپنےکیرئیر کا آغاز 2008 میں ریلیز ہونے والی ٹیلی فلم 'بارش میں دیوار' سے کیا۔ انہوں نے فلم سیڈلنگ Seedling کے ساتھ بین الاقوامی شہرت حاصل کی اور انہوں نے دو ایوارڈز 'نیو یارک فیسٹیول ایوارڈ ' اور' سارک فلم فیسٹیول ایوارڈ' جیتے۔
یہ گہرا سانولا حسن یقیناً ایسی قابلیت رکھتا ہے کہ انہیں بالی وُڈ فلم میں کاسٹ کیا جائے جہاں مرکزی اداکارہ کے کردار ایک ورسٹائل اور پُر اعتماد اداکار کا متقاضی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں