بیسواں عالم ترک میلہ اطفال

ایک روایت کی شکل اختیار کرنے والے اس میلے کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

81521
بیسواں عالم ترک میلہ اطفال

عالمِ ترک اطفال میلہ 20 ویں سال میں داخل ہو گیا ہے۔
ایک روایت کی شکل اختیار کرنے والے اس میلے کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
ترک جغرافیہ کے 35 مختلف ممالک سے بچے استنبول میں جمع ہوئے، اس میلے کا مقصد زبان اور سوچ میں اتحاد پیدا کرنا اور ترک بچوں کے ذہنوں میں باہمی یک جہتی کا ادراک پیدا کرنا ہے۔
آذربائیجان، بلغاریہ، تاتارستان اور رومانیہ جیسے ترک جغرافیہ سے 500 کے قریب بچوں نے کل میلہ مارچ کی۔
بچوں کے رنگا رنگ ملبوسات نے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا ۔
اپنے اپنے ملکوں کے پرچم اٹھا کر سوعت لُو چشمے سے قاضی کھوئے کی جیٹی تک مارچ کرنے والے یہ بچے ایک مشترکہ ثقافت کا حصہ بن گئے۔
مارچ کے بعد بچوں نے اپنے روایتی رقصوں کا اور قومی موسیقی کا مظاہرہ کیا۔
میلہ کل اتا کوئے سینان ایردیم سپورٹس کمپلکس میں متوقع مظاہرے کے ساتھ جاری رہے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں