برازیل میں سیلاب سے جانی نقصان میں مزید اضافہ

ہلاکتوں کی تعداد 107 اور لاپتہ افراد کی تعداد 136 ہو گئی ہے،374 زخمیوں کا علاج کیا گیا اور امدادی کارروائیاں بلاتعطل جاری رہیں۔

2137834
برازیل میں سیلاب سے جانی نقصان میں مزید اضافہ

برازیل میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں ہلاکتوں کی تعداد 107 ہو گئی۔

ملک کے جنوب میں واقع ریاست ریو گراندے دو سول میں گزشتہ ہفتے سے ہونے والی بارشوں کے بعد سیلاب  سے جان و مال کے نقصانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ریاستی سول ڈیفنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 107 اور لاپتہ افراد کی تعداد 136 ہو گئی ہے،374 زخمیوں کا علاج کیا گیا اور امدادی کارروائیاں بلاتعطل جاری رہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہزاروں لوگوں کو بجلی اور انٹرنیٹ سروس ابھی تک فراہم نہیں کی گئی ہے۔ جانی نقصان میں  مزید اضافے کا خدشہ موجود ہے۔

ریو گراندے دو سل کے گورنر ایڈوارڈو لیتی نے 3 مئی کو  اپنے بیان میں  اس المیہ کی شدت کی وجہ سے 180 دنوں کے لیے "حالتِ آفت" کا اعلان کیا تھا۔

تباہی سے متاثرہ علاقوں کا دو بار دورہ  کرنے والے صدر لولا دا سلوا کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقے کو دوبارہ بحال کیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں