امریکہ: ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹر نیٹ سے انجیل بیچنا شروع کر دی

آئیے امریکہ کو دوبارہ عبادت کی طرف مائل کریں۔ مبارک جمعہ اور ایسٹر تہواروں کے موقع پر میں چاہتا ہوں کہ آپ ایک  انجیل ضروری خریدیں: ڈونلڈ ٹرمپ

2121458
امریکہ: ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹر نیٹ سے انجیل بیچنا شروع کر دی

امریکہ کے سابق صدر اور ماہِ نومبر میں متوقع انتخابات کے لئے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹر نیٹ سے انجیل فروخت کرنا شروع کر دی ہے۔

'ٹرُتھ سوشل' سے جاری کردہ ویڈیو میں ٹرمپ نے اپنے ووٹروں سے انجیل خریدنے کی اپیل کی اور کہا  ہے کہ "مبارک جمعے" اور" ایسٹر "تہواروں کی وجہ سے میں آپ سب کو اس مبارک ہفتے کی مبارکباد پیش کرتا اور اپیل کرتا ہوں کہ آئیے امریکہ کو دوبارہ عبادت کی طرف مائل کریں۔ مبارک جمعہ اور ایسٹر تہواروں کے موقع پر میں چاہتا ہوں کہ آپ ایک  انجیل ضروری خریدیں"۔

ویڈیو میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ  "تمام امریکیوں کے گھروں میں ایک انجیل کی ضرورت ہے اور میرے پاس انجیل کی بہت سی کاپیاں ہیں۔  یہ میری پسندیدہ ترین کتاب ہے۔ انجیل  خریدنے کے لئے آپ کی حوصلہ افزائی کرنا میرے لئے باعثِ فخر ہے"۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی انٹرنیٹ سائٹ پر انجیل 59،99امریکی ڈالر میں فروخت کی جا رہی ہے۔ ٹرمپ اس سے قبل بھی عطیات جمع کرنے کے لئے انٹرنیٹ سائٹ سے اسپورٹس شوز اور دیگر مختلف اشیاء فروخت کا چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں