نائجیریا، دو دہشت گرد سرغنوں کو اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیا
بوکو حرام تنظیم کی 2009 سے اب تک اجتماعی پُرتشدد کارروائیوں میں 20 ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں
2121001
شمال مشرقی نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے دو سرغنوں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
فوج کے کمانڈروں میں سے ایک ابوبکر عبداللہی نے بتایا کہ ریاست بورنو میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
عبداللہی نے بتایا کہ تنظیم کے دو سرغنہ نے کارروائیوں کے دوران ہتھیار ڈال دیے۔
نائیجیریا میں 2000 کی دہائی کے اوائل سے اپنے وجود کا مظاہرہ کرنے والی بوکو حرام تنظیم کی 2009 سے اب تک اجتماعی پُرتشدد کارروائیوں میں 20 ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
یہ تنظیم 2015 سے ملک کے سرحدی پڑوسی ممالک کیمرون، چاڈ اور نائجر میں بھی حملے کر رہی ہے۔