نائجیریا، مسلح حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 66 ہو گئی

نائجر ریاستی سیکیورٹی کمشنر بیلو محمد نے بتایا کہ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں روانہ کردیا گیا اور اس  واقعے کی تحقیقات جاری ہیں

2119657
نائجیریا، مسلح حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 66 ہو گئی

نائجیریا کی ریاست نائجر میں مسلح حملے میں ہلاکتوں  کی تعداد 66 ہو گئی۔

عینی شاہدین کے حوالے سے  مقامی میڈیا کی خبروں میں اطلاع دی گئی ہے کہ 21 مارچ کو نائجر کے علاقے ماداکا میں موٹر سائیکل سواروں کے مسلح حملے کے بعد جھڑپیں جاری رہیں۔

اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 66 ہو گئی ہے تو درجنوں افراد تا حال لاپتہ ہیں۔

نائجر ریاستی سیکیورٹی کمشنر بیلو محمد نے بتایا کہ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں روانہ کردیا گیا اور اس  واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ماداکا کے حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق علاقائی چیف  سمیت 21 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے  اور درجنوں افراد کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ اس حملے میں جس میں کم از کم 50 گھروں کو نذرِ آتش کر دیا گیا  اور رہائشیوں کی کھانے پینے کی اشیاء چوری کر لی گئی تھیں۔

نائجیریا    مختلف  علاقوں  میں مسلح جتھوں سمیت  دہشت گرد تنظیموں بوکو حرام اور داعش کی مغربی افریقی  شاخ  سے نبرد آزما  ہے۔

 



متعللقہ خبریں