ہیرس لاعلمی میں فلسطین دوست گیت کی سنگت کرتی رہیں

کاملا ہیرس کو جیسے ہی پتہ چلا کہ ان کے استقبالی جو گیت گا رہے ہیں اس کے بول فلسطین اور ہیٹی کے حق میں ہیں تو انہوں نے تالیاں بجانا بند کر دیں

2119681
ہیرس لاعلمی میں فلسطین دوست گیت کی سنگت کرتی رہیں

امریکہ کی نائب صدر کاملا ہیرس کو دورہ پورٹوریکو کے دوران جیسے ہی پتہ چلا کہ ان کے استقبالی جو گیت گا رہے ہیں اس کے بول فلسطین اور ہیٹی کے بارے میں ہیں تو انہوں نے تالیاں بجانا بند کر دیں۔

فوکس نیوز چینل کے مطابق ہیرس نے 22 مارچ کو پورٹوریکو کے دارالحکومت سان خوآن کے کنوینشن سینٹر کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران سینٹر کے ہال میں 6 رکنی گروپ کے گیت کی سنگت میں تالیاں بجاتی اور محظوظ ہوتی ہیرس کو جیسے ہی پتہ چلا کہ گیت کے بول فلسطین اور ہیٹی کے بارے میں ہیں تو انہوں نے تالیاں بجانا بند کر دیا۔

ریپبلکن نیشنل کمیٹی کے ذرائع کے مطابق گیت کے بول تھے "کاملا تمہارا یہاں کیا کام ہے؟ فلسطین زندہ باد، ہیٹی زندہ باد"۔  وفد میں شامل ایک شخص کے آگاہ کرنے تک کاملا تالیاں بجا کر اور سر ہلا کر گیت کا ساتھ دیتی رہیں۔

کنوینشن سینٹر کے باہر بھی مظاہرین نے " اسرائیل اور امریکہ نسل کُش " اور "کاملا ہیرس جنگی مجرم " کے نعرے لگا کر احتجاج کیا۔



متعللقہ خبریں