برازیل، شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں افراد لقمہ اجل

مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہو گئی اور تقریباً 5 ہزار لوگوں کو ریاست میں اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا

2119672
برازیل، شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں افراد لقمہ اجل

برازیل کی ریاست  ایسپریتو سانتو اور ریو دی جنیرو شہر میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 23 ہو گئی ۔

ایسپریتو سانتو ریاست کے حکام نے شدید بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے سے اپنی جانیں گنوا بیٹھنے والے  شہریوں کے بارے میں   معلومات فراہم کیں۔

بیان میں کہا گیا  ہے کہ مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہو گئی اور تقریباً 5 ہزار لوگوں کو ریاست میں اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔

ریو دی جنیرو میں شدید طوفان اور بگولوں کی وجہ سے ’ایمرجنسی‘  کا اعلان کیا گیا تھا اور  پیترو پولیس شہر میں کچھ مکانات تباہ ہو گئے تھے جبکہ 500 افراد کو اپنا گھر چھوڑنا پڑا تھا۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ تیز بارش اور طوفان  مزید کچھ دیر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔



متعللقہ خبریں