نائیجیریا میں لاسا بخار سے ایک ہفتے میں 20 افراد ہلاک

نائجیرین سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لاسا بخار کی وبا 25 فروری سے 3 مارچ کے درمیان 16 ریاستوں میں پھیل گئی

2118605
نائیجیریا میں لاسا بخار سے ایک ہفتے میں 20 افراد ہلاک

نائیجیریا میں لاسا بخار سے ایک ہفتے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

نائجیرین سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لاسا بخار کی وبا 25 فروری سے 3 مارچ کے درمیان 16 ریاستوں میں پھیل گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران 109 کیسز کا پتہ چلا اور 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

گزشتہ سال ملک میں لاسا بخار کے 1170 کیسز سامنے آئے اور 219 افراد ہلاک ہوئے۔

نائجیریا کی حکومت نے فروری 2023 میں لاسا بخار کے پھیلنے کی وجہ سے "ایمرجنسی کی حالت" کا اعلان کیا تھا۔

لاسا بخار پہلی بار نائجیریا میں 1969 میں شمال مشرقی ریاست بورنو میں ظاہر ہوا تھا۔

یہ بیماری، چوہوں کے پاخانے کے ساتھ رابطے کے ذریعے پھیلتی ہے، ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہو سکتی ہے اور مہلک ہیمرج بخار کا سبب بنتی ہے۔



متعللقہ خبریں