اقوام متحدہ میں فلسطین کو مکمل رکنیت دی جائے: لاطینی ممالک کا مطالبہ

سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس  کو  ارسال کردہ ایک خط میں سیلاک نے  مطالبہ کیاہے کہ دیگر ممالک کی طرح فلسطین کو بھی  جنرل اسمبلی کے اجلاسوں میں پورے حقوق  اور ذمے داریاں دی جائیں

2118296
اقوام متحدہ میں فلسطین کو مکمل رکنیت دی جائے: لاطینی ممالک کا مطالبہ

لاطینی امریکہ اور کریبیئن ممالک کی تنظیم  سیلاک نے  اقوام متحدہ  سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مکمل رکنیت کا اعلان کرے۔

 سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس  کو  ارسال کردہ ایک خط میں سیلاک نے  مطالبہ کیاہے کہ دیگر ممالک کی طرح فلسطین کو بھی  جنرل اسمبلی کے اجلاسوں میں پورے حقوق  اور ذمے داریاں دی جائیں۔

 خط میں لکھا گیا ہے کہ  سیلاک کے 23 رکنی ممالک کا یہ متفقہ مطالبہ ہے جبکہ فلسطین کی مکمل رکنیت کےلیے  رائے دہی بھی  کروائی جائے۔

 علاوہ ازیں  خط میں  اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ  غزہ کے لیے  انسانی امداد کی فوری  ترسیل کا بندو بست کیا جائے۔

دوسری جانب  کولومبیا کے صدر  گستاوو پیترو نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں سیلاک کے مطالبے کی تائید کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا ۔



متعللقہ خبریں