جاپان، کیمیائی مادہ لدا ہونے والا ٹینکر غرقاب

اس حادثے کے وقت ٹینکر پر8 انڈونیشین، 2 جنوبی کوریائی اور 1 چینی  سمیت  عملے کے 11 ارکان سوار تھے جن میں سے  6 کو زندہ  بچا لیا گیا

2117879
جاپان، کیمیائی مادہ لدا ہونے والا ٹینکر غرقاب

بتایا گیا ہے کہ جاپان کے مغربی ساحلوں کے کھلے سمندر میں کیمیائی مادہ لدے ہونے  والا ٹینکر غرقاب  ہو گیا ، جس کے بعد  عملے کے 5 ارکان کی تلاش  کی جا رہی  ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن این ایچ کے کے مطابق، جنوبی کوریا پرچم بردار  کیمیکل ٹینکر مغربی صوبے کے شہر شیمونوسیکی کے   کھلے سمندر میں  تیز  آندھی  اوربلند لہروں کی وجہ سے الٹ گیا۔

بتایا گیا ہے اس حادثے کے وقت ٹینکر پر8 انڈونیشین، 2 جنوبی کوریائی اور 1 چینی  سمیت  عملے کے 11 ارکان سوار تھے جن میں سے  6 کو زندہ  بچا لیا گیا ہے۔

کیوڈو ایجنسی کی مقامی حکام کے  حوالے سے خبر کے مطابق طیارے اور گشتی جہازوں کے ذریعے 5 لاپتہ افراد کی تلاش اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں